مومن کا قتل عظیم ترین گناہ ہے۔
راوی: احمد بن حنبل , عبدالرحمن , سفیان , مغیرہ بن نعمان , سعید بن جبیر ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا قَالَ مَا نَسَخَهَا شَيْئٌ
احمد بن حنبل، عبدالرحمن، سفیان، مغیرہ بن نعمان، حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ (وَمَنْ يَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا) 4۔ النساء : 93) کو کسی آیت نے منسوخ نہیں کیا۔