سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 879

مومن کا قتل عظیم ترین گناہ ہے۔

راوی: مسلم بن ابراہیم , حماد , عبدالرحمن بن اسحاق , ابوزناد , مجاہد , عوف , خارجہ بن زید

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُجَالِدِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فِي هَذَا الْمَکَانِ يَقُولُ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا بَعْدَ الَّتِي فِي الْفُرْقَانِ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ بِسِتَّةِ أَشْهُرٍ

مسلم بن ابراہیم ، حماد، عبدالرحمن بن اسحاق، ابوزناد، مجاہد، عوف، حضرت خارجہ بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس جگہ پر سنا کہ وہ فرما رہے تھے کہ یہ آیت کریمہ"ومن یقتل مومنا" کہ جو شخص کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کردے تو اس کی سزاجہنم ہے ہمیشہ اس میں رہے گا۔ سورت فرقان کی آیت، (وَالَّذِيْنَ لَا يَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَلَا يَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ) 25۔ الفرقان : 68) کے چھ ماہ بعد نازل ہوئی۔جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اور وہ لوگ(اللہ کے نیک بندے) جو اللہ کے علاوہ کسی کو معبود نہیں پکارتے اور نہ کسی ایسے نفس کو قتل کرتےہیں جسے اللہ نے حرام کردیا ہو مگر یہ کہ حق سے(مثلا تہمت زنا میں رجم کے طور پر یا باغی کو یا قصاص میں)

Narrated Zayd ibn Thabit:
The verse "If a man kills a believer intentionally, his recompense is Hell to abide therein for ever" was revealed six months after the verse "And those who invoke not with Allah any other god, nor slay such life as Allah has made sacred, except for just cause in Surat al-Furqan.

یہ حدیث شیئر کریں