فتنوں کا بیان
راوی: مسدد عبدالوارث ابوتیاح , صخربن مدرک العجلی , سبیع بن خالد , حذیفہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ عَنْ صَخْرِ بْنِ بَدْرِ الْعِجْلِيِّ عَنْ سُبَيْعِ بْنِ خَالِدٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ يَوْمَئِذٍ خَلِيفَةً فَاهْرُبْ حَتَّی تَمُوتَ فَإِنْ تَمُتْ وَأَنْتَ عَاضٌّ وَقَالَ فِي آخِرِهِ قَالَ قُلْتُ فَمَا يَکُونُ بَعْدَ ذَلِکَ قَالَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا نَتَجَ فَرَسًا لَمْ تُنْتَجْ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَةُ
مسدد عبدالوارث ابوتیاح، صخربن مدرک العجلی، حضرت سبیع بن خالد، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی حدیث نقل کرتے ہیں فرمایا کہ اگر تو اس دن کوئی خلیفہ نہ پائے تو بھاگ جا اس فتنہ سے یہاں تک کہ تجھے موت آجائے پس اگر تجھے جڑیں کاٹ کر کھاتے موت آجائے تو یہ بہتر ہے اور اس حدیث کے آخر میں فرمایا کہ میں نے عرض کیا اس کے بعد کیا ہوگا فرمایا کہ پھر اگر کوئی اپنی گھوڑی کا بچہ جنانا چاہے گا تو وہ بھی نہیں جنا پائے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے۔