فتنوں کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , ابومریم , ابن فروخ , قبیصہ بن ذویب کے بیٹے اپنے والد قبیصہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ فَرُّوخَ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنِي ابْنٌ لِقَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَنَسِيَ أَصْحَابِي أَمْ تَنَاسَوْا وَاللَّهِ مَا تَرَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَائِدِ فِتْنَةٍ إِلَی أَنْ تَنْقَضِيَ الدُّنْيَا يَبْلُغُ مَنْ مَعَهُ ثَلَاثَ مِائَةٍ فَصَاعِدًا إِلَّا قَدْ سَمَّاهُ لَنَا بِاسْمِهِ وَاسْمِ أَبِيهِ وَاسْمِ قَبِيلَتِهِ
محمد بن یحیی بن فارس، ابومریم، ابن فروخ، قبیصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ذویب کے ایک بیٹے اپنے والد حضرت قبیصہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ بن یمان نے فرمایا کہ اللہ کی قسم مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھی بھول گئے یا جان بوجھ کر بھلاچکے ہیں اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کے ختم ہونے تک جو فتنے آنے والے ہیں جس میں تین سو یا اس سے زائد لوگ ہوں اس فتنے کے قائد کا نام لے کر بیان کر دیا اور اس کے باپ کا نام بھی اور اس کے قبیلہ کا نام بھی بیان کر دیا۔