عورتوں کے لئے سونا پہننا جائز ہے
راوی: موسی بن اسماعیل , یزید , العطار , یحیی , محمود بن عمر انصاری , اسماء بنت یزید
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا يَحْيَی أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ يَزِيدَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَقَلَّدَتْ قِلَادَةً مِنْ ذَهَبٍ قُلِّدَتْ فِي عُنُقِهَا مِثْلَهُ مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ فِي أُذُنِهَا خُرْصًا مِنْ ذَهَبٍ جُعِلَ فِي أُذُنِهَا مِثْلُهُ مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
موسی بن اسماعیل، یزید، العطار، یحیی، محمود بن عمر انصاری، حضرت اسماء بنت یزید سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو عورت بھی سونے کا ہار گلے میں ڈالے تو قیامت کے دن اس کی گردن اسی جیسا آگ کا ہار ڈالا جائے گا اور جو عورت بھی اپنے کانوں میں سونے کی ٹکیاں ڈالے تو اس کے کانوں میں اسی جیسی آگ کی بالیاں قیامت کے دن ڈالی جائیں گئی۔ یہ حدیث حکما منسوخ ہے۔
Narrated Asma' daughter of Yazid:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Any woman who wears a gold necklace will have a similar one of fire put on her neck on the Day of Resurrection, and any woman who puts a gold earring in her ear will have a similar one of fire put in her ear on the Day of Resurrection.