انگوٹھی دائیں ہاتھ میں پہننا بہتر ہے یا بائیں ہاتھ میں؟
راوی: نصر بن علی , والد , عبدالعزیز , ابی رداد , نافع , ابن عمر ,
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَسَارِهِ وَکَانَ فَصُّهُ فِي بَاطِنِ کَفِّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ ابْنُ إِسْحَقَ وَأُسَامَةُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ نَافِعٍ بِإِسْنَادِهِ فِي يَمِينِهِ
نصر بن علی، والد، عبدالعزیز، ابی رداد، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے اور اس کا نگینہ ہتھیلی کے پیٹ کی طرف ہوتا تھا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابن اسحاق اور اسامہ بن زید نے نافع سے اسی سند کے ساتھ فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Umar:
The Prophet (peace_be_upon_him) used to wear the signet-ring on his left hand, and put its stone next the palm of his hand.