سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 83

پانی روکنے کا بیان

راوی: عبیداللہ بن معاذ , کہمس , سیار بن منظور , بنی فزارہ ,

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا کَهْمَسٌ عَنْ سَيَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا بُهَيْسَةُ عَنْ أَبِيهَا قَالَتْ اسْتَأْذَنَ أَبِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَمِيصِهِ فَجَعَلَ يُقَبِّلُ وَيَلْتَزِمُ ثُمَّ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْئُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ قَالَ الْمَائُ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْئُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ قَالَ الْمِلْحُ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْئُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ قَالَ أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْرَ خَيْرٌ لَکَ

عبیداللہ بن معاذ، کہمس، سیار بن منظور، بنی فزارہ اپنے والد بہیسہ نامی خاتون سے روایت کرتی ہیں کہ میرے والد نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت مانگی، اور اجازت ملنے کے بعد آپ کی قمیص مبارک کے اندر منہ داخل کیا اور آپ کے جسم مبارک کو چومنے اور چاٹنے لگا پھر کہنے لگے اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس چیز کا روکنا نا جائز ہے، فرمایا کہ پانی، پھر کہا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کون سی چیز ہے جس کا روکنا نا جائز ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نمک پھر کہا کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون سی چیز روکنا جائز نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا کہ تم جتنی بھی نیکی کرتے رہو اتنا ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں