انگوٹھی بنانے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , سفیان , عیینہ , ایوب بن موسی , نافع , ابن عمر ,
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذَا الْخَبَرِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لَا يَنْقُشُ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ
عثمان بن ابی شیبہ، سفیان، عیینہ، ایوب بن موسی، نافع، ابن عمر، کی اسی حدیث میں دوسری سند سے یہ بھی منقول ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں "محمد رسول اللہ" کندہ کرایا اور فرمایا کہ کوئی اپنی انگوٹھی میں میری انگوٹھی جیسا نقش کندہ نہ کروائے۔