انگوٹھی بنانے کا بیان
راوی: نصیر بن فرج , ابواسامہ , عبیداللہ , نافع , ابن عمر ,
حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ کَفِّهِ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِمَ الذَّهَبِ فَلَمَّا رَآهُمْ قَدْ اتَّخَذُوهَا رَمَی بِهِ وَقَالَ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ نَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ لَبِسَ الْخَاتَمَ بَعْدَهُ أَبُو بَکْرٍ ثُمَّ لَبِسَهُ بَعْدَ أَبِي بَکْرٍ عُمَرُ ثُمَّ لَبِسَهُ بَعْدَهُ عُثْمَانُ حَتَّی وَقَعَ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَخْتَلِفْ النَّاسُ عَلَی عُثْمَانَ حَتَّی سَقَطَ الْخَاتَمُ مِنْ يَدِهِ
نصیر بن فرج، ابواسامہ، عبیداللہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کے پیٹ (اندر) کی طرف رکھا اور اس میں "محمد رسول اللہ" نقش کروایا۔ پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں تو آپ نے اپنی انگوٹھی کو پھینک دیا اور فرمایا کہ اب اسے کبھی نہیں پہنوں گا پھر ایک چاندی کی انگوٹھی بنائی اور اس میں بھی "محمد رسول اللہ" نقش کروایا آپ کے بعد اس انگوٹھی کو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے، پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد حضرت عثمان پہنا کرتے تھے یہاں تک کہ وہ بئر اریس میں گر گئی۔