انگوٹھی بنانے کا بیان
راوی: قتیبة بن سعید , احمد بن صالح , ابن وہب , یونس بن یزید , ابن شہاب , انس ,
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ قَالَ کَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَرِقٍ فَصُّهُ حَبَشِيٌّ
قتیبہ بن سعید، احمد بن صالح، ابن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی جس کا نگینہ حبشی پتھر کا تھا۔