انگوٹھی بنانے کا بیان
راوی: عبدالرحیم بن مطرف , عیسی , سعید قتادة انس بن مالک
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّوَاسِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی بَعْضِ الْأَعَاجِمِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ لَا يَقْرَئُونَ کِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ
عبدالرحیم بن مطرف، عیسی، سعید، قتادہ، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعض (شاہان عجم) کو خطوط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو ان سے عرض کیا گیا کہ وہ شاہان عجم بغیر مہر کے لگا ہوا خط نہیں پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس پر"محمد رسول اللہ" نقش کروایا۔