پانی روکنے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , اعمش ,
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ وَلَا يُزَکِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَقَالَ فِي السِّلْعَةِ بِاللَّهِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِهَا کَذَا وَکَذَا فَصَدَّقَهُ الْآخَرُ فَأَخَذَهَا
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش سے بھی یہی حدیث منقول ہے کہ لیکن اس فرق کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ نہ ان سے گفتگو کریں گے اور نہ ہی ان کا تزکیہ کریں گے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا اور سامان بیچنے کے لئے جھوٹی قسم یہ ہے کہ یوں کہے کہ اللہ کی قسم مجھے اس سامان کے عوض اتنی قیمت ملتی تھی اور کوئی اس کا ساتھی اس کی تصدیق کرے اور خریدار اس سامان کو اس کی قسم پر اعتبار کرتے ہوئے اس سے خرید لے۔