خضاب لگانے کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابن ادریس , ابن حر , ایاد بن لقیط , ابورمثہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبْجَرَ عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ فِي هَذَا الْخَبَرِ قَالَ فَقَالَ لَهُ أَبِي أَرِنِي هَذَا الَّذِي بِظَهْرِکَ فَإِنِّي رَجُلٌ طَبِيبٌ قَالَ اللَّهُ الطَّبِيبُ بَلْ أَنْتَ رَجُلٌ رَفِيقٌ طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا
محمد بن علاء، ابن ادریس، ابن حر، ایاد بن لقیط، حضرت ابورمثہ سے اسی حدیث میں یہ بھی مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے والد نے کہا کہ آپ مجھے اپنی پشت پر جو یہ چیز ہے دکھائیں (غالباحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی دانہ یازخم وغیرہ تھا) چونکہ میں طبیب ہوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ طبیب تو صرف اللہ ہی ہے بلکہ تم تو رفیق آدمی ہو جبکہ طبیب تو وہ ہے جس نے اسے (زخم کو) پیدا کیا ہے
Narrated AbuRimthah:
This version adds (to the previous hadith No 4194): My father said to him (the Prophet): Show me what is on your back, for I am a physician. He (the Prophet) said: You are only a soother. Its physician is He Who has credit it.