دوسرے کے بالوں کو اپنے سر میں لگانا ناجائز ہے
راوی: احمد بن حبنل , مسدد , یحیی , عبیداللہ , نافع ,
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ
احمد بن حبنل، مسدد، یحیی، عبیداللہ، نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وگ لگانے (دوسرے کے بالوں کو جوڑنے والی) جڑوانے والی، جسم گودنے والی اور جسم گدوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔