سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 763

تصاویر کا بیان

راوی: قتیبة بن سعید , لیث , بکیر , بسربن سعید , زید بن خالد , ابی طلحہ ,

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَکَی زَيْدٌ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا عَلَی بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ رَبِيبِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّوَرِ يَوْمَ الْأَوَّلِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْهُ حِينَ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ

قتیبہ بن سعید، لیث، بکیر، بسربن سعید ، زید بن خالد، ابی طلحہ نے فرمایا کہ رسول اللہ نے فرمایا بیشک (رحمت کے) فرشتے تصویر والے گھر میں داخل نہیں ہوتے۔ بسر کہتے ہیں کہ پھر زید بن خالد بیمار ہوئے تو ہم نے ان کی عیادت کی تو ان کے گھر کے دروازہ پر تصویر والا پردہ پڑا ہوا پایا۔ میں نے عبیداللہ الخولانی سے جو کہ ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوتیلے بھائی تھے کہا کہ کیا زید نے ہمیں پہلے روز تصویر والی حدیث نہیں بتلائی تھی؟ عبیداللہ نے کہا: کیا تم نے ان سے یہ نہیں سنا تھا جب انہوں نے یہ کہا تھا کہ سوائے ان نقش ونگار کے جو کپڑے پر ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں