مردہ جانور کی کھال کا بیان
راوی: محمد بن یحیی بن فارس , عبدالرزاق , معمر ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ قَالَ مَعْمَرٌ وَکَانَ الزُّهْرِيُّ يُنْکِرُ الدِّبَاغَ وَيَقُولُ يُسْتَمْتَعُ بِهِ عَلَی کُلِّ حَالٍ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ الْأَوْزَاعِيُّ وَيُونُسُ وَعُقَيْلٌ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ الدِّبَاغَ وَذَکَرَهُ الزُّبَيْدِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَحَفْصُ بْنُ الْوَلِيدِ ذَکَرُوا الدِّبَاغَ
محمد بن یحیی بن فارس، عبدالرزاق، معمر کہتے ہیں کہ زہری دباغت کا انکار کرتے تھے۔ (کہ دباغت نہ دی جائے) کہ اس سے ہر حال میں نفع اٹھانا جائز ہے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اوزاعی یونس اور عقیل نے زہری کی روایت میں دباغت کا ذکر نہیں کیا جبکہ زبیدی، سعید بن عبدالعزیز اور حفص بن ولید نے دباغت کا ذکر کیا ہے۔