سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 725

دامن کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابوبکر بن نافع , صفیہ بنت ابوعبداللہ ,

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ ذَکَرَ الْإِزَارَ فَالْمَرْأَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ تُرْخِي شِبْرًا قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ إِذًا يَنْکَشِفُ عَنْهَا قَالَ فَذِرَاعًا لَا تَزِيدُ عَلَيْهِ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابوبکر بن نافع، صفیہ بنت ابوعبید کہتی ہیں کہ انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت ام سلمہ نے بتلایا کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازار کا ذکر کر رہے تھے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورت کیا کرے؟ کتنا ازار لٹکائے؟ فرمایا کہ ایک بالشت لٹکائے ام سلمہ نے کہا کہ جب بھی کھلنے کا اندیشہ ہو تو پھر ایک ہاتھ لمبا کردے لیکن اس سے زیادہ نہیں (گھٹنوں سے اتنا نیچے کرسکتی ہے)۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
Safiyyah, daughter of AbuUbayd, said: When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) mentioned lower garment, Umm Salamah, wife of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him), asked him: And a woman, Apostle of Allah? He replied: She may hang down a span. Umm Salamah said: Still it (foot) will be uncovered. He said: Then a forearm's length, nor exceeding it.

یہ حدیث شیئر کریں