سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 71

بیع سلم کا بیان

راوی: حفص بن عمر شعبہ , ابن کثیر , شعبہ , محمد , عبداللہ بن مجاہد , عبداللہ بن شداد , ابوبردہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُجَالِدٍ قَالَ اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ فَبَعَثُونِي إِلَی ابْنِ أَبِي أَوْفَی فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِنْ کُنَّا نُسْلِفُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ زَادَ ابْنُ کَثِيرٍ إِلَی قَوْمٍ مَا هُوَ عِنْدَهُمْ ثُمَّ اتَّفَقَا وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَي فَقَالَ مِثْلَ ذَلِکَ

حفص بن عمر شعبہ، ابن کثیر، شعبہ، محمد، عبداللہ بن مجاہد، عبداللہ بن شداد، ابوبردہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ کے درمیان بیع سلف کے بارے میں اختلاف ہو گیا تو انہوں نے مجھے عبداللہ بن اوفی کے پاس بھیجا، میں نے ان سے بیع سلف کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ادوار میں گیہوں، جو، کھجور اور کشمش کے اندر بیع سلف کیا کرتے تھے، ابن کثیر نے اس میں اتنا اضافہ اور کیا ہے کہ ان لوگوں سے بیع سلم کیا کرتے تھے جن کے پاس یہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں، اس سے آگے دونوں متفق ہیں اور میں نے ابن ابزی سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بھی ایسا ہی جواب دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں