سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 700

تکبر کا بیان

راوی: احمد بن یونس , ابوبکر بن عیاش , اعمش , ابراہیم علقمہ , عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ کَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ کِبْرٍ وَلَا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ کَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلَةٍ مِنْ إِيمَانٍ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الْقَسْمَلِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ مِثْلَهُ

احمد بن یونس، ابوبکر بن عیاش، اعمش، ابراہیم علقمہ، عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ شخص جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا اور جس شخص کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہوگا وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو قسملی نے اعمش سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں