سرخ رنگ کی اجازت کا بیان
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , ابی اسحق , براء ,
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَرَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ
حفص بن عمر، شعبہ، ابی اسحاق ، براء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک آپ کے دونوں کانوں کی چربی تک لمبے تھے اور میں نے آپ کو سرخ جوڑے میں دیکھا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ حسین کسی کو نہیں دیکھا۔