ریشمی کپڑے کی ممانعت کا بیان
راوی: حفص بن عمر , مسلم بن ابی ابراہیم , شعبہ , ابواسحق , ہبیرہ , علی
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَائِ
حفص بن عمر، مسلم بن ابی ابراہیم، شعبہ، ابواسحاق ، ہبیرہ، علی رضی اللہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے منع فرمایا ہے سونے کی انگوٹھی سے اور قسی (ریشمی کپڑا) پہننے سے اور سرخ زین (پرسوار ہونے) سے (اس لئے کہ ان چیزوں سے آدمی متکبر ہوجاتا ہے کیونکہ یہ غرور و فخر کی چیزیں ہیں)۔
Narrated Ali ibn AbuTalib:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade me to wear a gold ring, or a Qassi garment or the use purple saddle-cloths.