ریشمی کپڑے کی ممانعت کا بیان
راوی: یحیی بن حبیب , روح , ہشام , محمد , عبیدہ , علی علی
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُهِيَ عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ
یحیی بن حبیب، روح، ہشام، محمد، عبیدہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا منع فرمایا ارغوانی زین پر بیٹھنے سے.