ریشمی کپڑے کی ممانعت کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , علی بن زید , انس بن مالک ,
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ مَلِکَ الرُّومِ أَهْدَی إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتُقَةً مِنْ سُنْدُسٍ فَلَبِسَهَا فَکَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی يَدَيْهِ تَذَبْذَبَانِ ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَی جَعْفَرٍ فَلَبِسَهَا ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَمْ أُعْطِکَهَا لِتَلْبَسَهَا قَالَ فَمَا أَصْنَعُ بِهَا قَالَ أَرْسِلْ بِهَا إِلَی أَخِيکَ النَّجَاشِيِّ
موسی بن اسماعیل، حماد، علی بن زید، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ روم کے بادشاہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سندس کا ایک جبہ ہدیہ بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا پس گویا کہ میں آپ کے ہاتھوں کو دیکھ رہا ہوں کہ ادھر ادھر ہل رہے تھے پھر آپ نے اسے حضرت جعفر کو بھیج دیا تو انہوں نے اسے پہن لیا پھر وہ آپ کے پاس آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمہیں اس لئے نہیں دیا کہ تم اسے پہن لو انہوں نے عرض کیا کہ پھر میں اس کا کیا کروں؟ تو آپ نے فرمایا کہ اسے اپنے بھائی نجاشی کو بھیج دو۔
Narrated Anas ibn Malik:
The king of Rome presented a fur of silk brocade to the Prophet (peace_be_upon_him) and he wore it. The scene that his hands were moving (while wearing the robe) is before my eyes. He then sent it to Ja'far who wore it and came to him. The Prophet (peace_be_upon_him) said: I did not send it to you to wear. He asked: What should I do with it? He replied: Send it to your brother Negus.