ریشم پہننے کا بیان
راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , ابوعون , ابوصالح ,
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةُ سِيَرَائَ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُهَا فَأَتَيْتُهُ فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ وَقَالَ إِنِّي لَمْ أُرْسِلْ بِهَا إِلَيْکَ لِتَلْبَسَهَا وَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي
سلیمان بن حرب، شعبہ، ابوعون، ابوصالح، علی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ریشمی کپڑے کا جوڑا ہدیہ کیا گیا تو آپ نے وہ مجھے دیا تو میں نے اسے پہن لیا، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ کے چہرہ مبارک پر غصہ کے اثرات دیکھے پس آپ نے فرمایا کہ میں نے یہ تیرے پاس اس لئے نہیں بھیجا کہ تو اسے پہن لے آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔