ریشم پہننے کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , عاصم , ابوعثمان
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ کَتَبَ عُمَرُ إِلَی عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا کَانَ هَکَذَا وَهَکَذَا أُصْبُعَيْنِ وَثَلَاثَةً وَأَرْبَعَةً
موسی بن اسماعیل، حماد، عاصم، ابوعثمان کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عتبہ بن فرقد کو لکھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم کے پہننے سے منع فرمایا ہے الاّ یہ کہ اس اس طرح ہو، دو انگل یا تین انگل یا تین یا چار انگل کے برابر۔