ننگے رہنے کا بیان
راوی: اسماعیل بن ابراہیم , یحیی بن سعید , عثمان بن حکیم , ابوامامہ بن سہل , مسور بن مخرمہ
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ حَمَلْتُ حَجَرًا ثَقِيلًا فَبَيْنَا أَمْشِي فَسَقَطَ عَنِّي ثَوْبِي فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذْ عَلَيْکَ ثَوْبَکَ وَلَا تَمْشُوا عُرَاةً
اسماعیل بن ابراہیم، یحیی بن سعید، عثمان بن حکیم، ابوامامہ بن سہل، مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بھاری پتھر اٹھایا، پس میں (اسے اٹھائے) ابھی چل ہی رہا تھا کہ مجھ سے میرا کپڑا (تہبند) گر گیا (کھل کر) پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اپنا کپڑا اٹھاؤ اور ننگے مت چلا کرو۔