اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
راوی: محمد بن قدامہ , جریر , محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , منصور , سالم بن ابی جعد , ابن مثنی , ابی ملیح ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ قَالَ دَخَلَ نِسْوَةٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقَالَتْ مِمَّنْ أَنْتُنَّ قُلْنَ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ قَالَتْ لَعَلَّکُنَّ مِنْ الْکُورَةِ الَّتِي تَدْخُلُ نِسَاؤُهَا الْحَمَّامَاتِ قُلْنَ نَعَمْ قَالَتْ أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ امْرَأَةٍ تَخْلَعُ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا هَتَکَتْ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ تَعَالَی قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا حَدِيثُ جَرِيرٍ وَهُوَ أَتَمُّ وَلَمْ يَذْکُرْ جَرِيرٌ أَبَا الْمَلِيحِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن قدامہ، جریر، محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، منصور، سالم بن ابی جعد، ابن مثنی، ابی ملیح سے روایت ہے کہ اہل شام کی کچھ عورتیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آئیں تو انہوں نے پوچھا کہ تم کون عورتیں ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم اہل شام میں سے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ شاید تم اس خطہ کی رہنے والی ہو جہاں کی عورتیں بھی حمام میں داخل ہوا کرتی ہیں وہ کہنے لگیں کہ ہاں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ بہر حال میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ فرماتے تھے کہ جو کوئی بھی عورت اپنے گھر کے علاوہ اپنے کپڑے کہیں اتارتی ہے تو بے شک اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان جو (حیا کا) پردہ تھا وہ اسے پھاڑتی ہے امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ جریر کے الفاظ ہیں جو زیادہ کامل ہیں اور جریر نے ابوالملیح کا ذکر نہیں کیا انہوں نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (اس کا تذکرہ جریر نے اپنی روایت میں نہیں کیا)
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
AbulMalih said: Some women of Syria came to Aisha. She asked them: From whom are you? They replied: From the people of Syria. She said: Perhaps you belong to the place where women enter hot baths (for washing ). The said: Yes. She said: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: If a woman puts off her clothes in a place other than her house, she tears the veil between her and Allah, the Exalted.