اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
راوی: عبیداللہ بن عمر بن میسرہ , عثمان بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , سفیان بن حسین , حکم بن عیینہ , ابراہیم ,
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْمَعْنَی عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ کُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی حِمَارٍ وَالشَّمْسُ عِنْدَ غُرُوبِهَا فَقَالَ هَلْ تَدْرِي أَيْنَ تَغْرُبُ هَذِهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَامِيَةٍ
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، عثمان بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، سفیان بن حسین، حکم بن عیینہ، ابراہیم اپنے والد سے، ابوذر فرماتے ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ردیف تھا اور آپ گدھے پر سوار تھے اور سورج غروب ہوا چاہتا تھا، پس آپ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ یہ کہاں غروب ہوتا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں فرمایا کہ وہ ایک گرم چشمہ میں غروب ہوتا ہے۔