سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 61

ملاوٹ کی ممانعت کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُتَبَايِعَانِ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَی صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خریدار اور بائع (بچنے والا) میں سے ہر ایک کو اپنے ساتھی پر اختیار ہے جب تک کہ وہ دونوں جدا نہ ہو جائیں، ماسوائے اس بیع کے جس میں جدا ہونے کے بعد بھی اختیار رکھ لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں