سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ حروف اور قرات کا بیان ۔ حدیث 608

اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔

راوی: زید بن اخزم , بشر , ابن عمر , محمد بن حازم ,

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ قَالَ ذُکِرَ کَيْفَ قِرَائَةُ جِبْرَائِلَ وَمِيکَائِلَ عِنْدَ الْأَعْمَشِ فَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاحِبَ الصُّورِ فَقَالَ عَنْ يَمِينِهِ جِبْرَائِلُ وَعَنْ يَسَارِهِ مِيکَائِلُ

زید بن اخزم، بشر، ابن عمر، محمد بن حازم کہتے ہیں کہ امام اعمش کے سامنے تذکرہ ہوا کہ جبرائیل اور میکائیل کی قرأت (پڑھنے کا طریقہ) کیا ہے تو اعمش نے ہم سے حدیث بیان کی حضرت سعد طائی سے انہوں نے عطیہ العوفی سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید الخدری سے کہ انہوں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صاحب صور (حضرت اسرافیل) کا تذکرہ فرمایا تو فرمایا کہ ان کے دائیں جانب جبرائیل اور بائیں جانب میکائیل ہوں گے۔

Narrated AbuSa'id al-Khudri:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) mentioned the name of the one who will sound the trumpet (sahib as-sur) and said: On his right will be Jibra'il and on his left will be Mika'il.

یہ حدیث شیئر کریں