اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔
راوی: موسی یعنی ابن اسماعیل , حماد , ہشام بن عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُوسَی يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ فَقَرَأَ فَرَفَعَ صَوْتَهُ بِالْقُرْآنِ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْحَمُ اللَّهُ فُلَانًا کَائِنْ مِنْ آيَةٍ أَذْکَرَنِيهَا اللَّيْلَةَ کُنْتُ قَدْ أُسْقِطْتُهَا
موسی یعنی ابن اسماعیل، حماد، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک شخص رات کو کھڑا ہوا (نماز کے لئے) اور قرآن کریم پڑھنے لگا پس اس کی آواز بلند ہوگئی جب صبح ہوئی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے (جورات کو تلاوت کر رہا تھا) کتنی ہی آیات تھیں جو رات کو اس نے مجھے یاد دلائیں اور بیشک میں انہیں ضائع کر چکا تھا (یعنی بھول چکا تھا)۔