سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 520

شگون لینے اور رمل کرنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , حجاج , یحیی بن ابی کثیر , ہلال بن ابی میمونہ ,

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَکَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمِنَّا رِجَالٌ يَخُطُّونَ قَالَ کَانَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَائِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ خَطَّهُ فَذَاکَ

مسدد، یحیی، حجاج، یحیی بن ابی کثیر، ہلال بن ابی میمونہ، عطاء بن یسار، معاویہ بن حکم سلمی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں چند افراد ہیں جو رمل کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ انبیاء میں ایک نبی گذرے جو علم رمل کرتے تھے اگر کسی کا خط ان کے موافق ہوجائے تو ٹھیک ہے اور یہ کوئی نہیں جانتا کہ ان کا طریقہ رمل کیا تھا لہذا رمل صحیح نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں