تعویز کیسے کیے جائیں
راوی: حیوۃ بن شریح , طارق , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ طَارِقٍ يَعْنِي ابْنَ مَخَاشِنٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَدِيغٍ لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ قَالَ فَقَالَ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يُلْدَغْ أَوْ لَمْ يَضُرَّهُ
حیوۃ بن شریح، طارق، ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جسے بچھو نے ڈس لیا تھا فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ کاش کہ تو یہ کہتا میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کی اس چیز کے شر سے جو اس نے پیداکی، تو تجھے ڈسانہ جاتا یا یہ فرمایا کہ تجھے نقصان نہ پہنچتا
Narrated AbuHurayrah:
A man who was stung by a scorpion was brought to the Prophet (peace_be_upon_him). He said: Had he said the word: "I seek refuge in the perfect words of Allah from the evil of what He created, "he would not have been stung, or he said, "It would not have harmed him."