تعویز کیسے کیے جائیں
راوی: احمد بن یونس , زہیر , سہیل بن ابی صالح اپنے والد
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مَنْ أَسْلَمَ قَالَ کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لُدِغْتُ اللَّيْلَةَ فَلَمْ أَنَمْ حَتَّی أَصْبَحْتُ قَالَ مَاذَا قَالَ عَقْرَبٌ قَالَ أَمَا إِنَّکَ لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّکَ إِنْ شَائَ اللَّهُ
احمد بن یونس، زہیر، سہیل بن ابی صالح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے بنی اسلم کے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ایک شخص آپ کے صحابہ میں سے تشریف لائے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج رات میں ڈس لیا گیا ہوں جس کی وجہ سے صبح تک نہ سو سکا، حضور نے فرمایا کہ کس چیز نے ڈسا؟ کہنے لگے بچھو نے۔ حضور نے فرمایا کہ خبردار کاش تو شام کو یہ کلمات کہتا۔ میں اللہ کے تمام کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی تو تجھے انشاء اللہ کچھ نقصان نہ پہنچتا۔
Narrated AbuSalih Zakwan as-Samman:
A man from Aslam tribe said: I was sitting with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). A man from among his Companions came and said: Apostle of Allah! I have been stung last night, and I could not sleep till morning. He asked: What was that? He replied: A scorpion.
He said: Oh, had you said in the evening: "I take refuge in the perfect words of Allah from the evil of what He created," nothing would have harmed you, Allah willing.