سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 505

تعویز کیسے کیے جائیں

راوی: زہیر بن حرب , عثمان بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , عبدربہ , ابن سعید , عمرہ

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلْإِنْسَانِ إِذَا اشْتَکَی يَقُولُ بِرِيقِهِ ثُمَّ قَالَ بِهِ فِي التُّرَابِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَی سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا

زہیر بن حرب، عثمان بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، عبدربہ، ابن سعید، عمرہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جب کوئی انسان کسی تکلیف کی شکایت کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا تھوک لے کر اس میں مٹی ملاتے اور فرماتے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے بعض کے تھوک کے ساتھ تاکہ ہمارے بیمار کو شفا ہوجائے ہمارے پروردگار کے حکم دے۔

یہ حدیث شیئر کریں