عجوہ کھجور کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابواسامہ , ہاشم بن ہاشم , عامر بن ابی وقاص , اپنے والد ابی وقاص
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَصَبَّحَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةٍ لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِکَ الْيَوْمَ سَمٌّ وَلَا سِحْرٌ
عثمان بن ابی شیبہ، ابواسامہ، ہاشم بن ہاشم، عامر بن ابی وقاص اپنے والد حضرت ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے صبح کے وقت سات دانے عجوہ کھجور کے کھا لئے اسے اس دن کوئی زہر اور کوئی سحر نقصان نہیں پہنچائے گا۔