کھانے کے بعد رومال سے ہاتھ صاف کرنا
راوی: نفیل , ابومعاویہ , ہشام بن عروہ , عبدالرحمن بن سعد , ابن کعب بن مالک
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْکُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ وَلَا يَمْسَحُ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا
نفیل، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عبدالرحمن بن سعد، ابن کعب بن مالک سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے ہیں اور اپنا ہاتھ اس وقت تک صاف نہ فرماتے جب تک کہ اسے چاٹ نہ لیتے۔