سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 422

پانی پر تیرتی ہوئی مردہ حالت میں مچھلی کا حکم

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , ابویعفور , ابن ابی اوفی , فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَی وَسَأَلْتُهُ عَنْ الْجَرَادِ فَقَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ أَوْ سَبْعَ غَزَوَاتٍ فَکُنَّا نَأْکُلُهُ مَعَهُ

حفص بن عمر، شعبہ، ابویعفور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے سنا میں نے ان سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چھ یا سات غزوات میں شرکت کی پس ہم آپ کے ساتھ اسے کھایا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں