سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 420

ٹڈی کھانے کا بیان

راوی: نصر بن علی , علی بن عبداللہ , زکریا بن یحیی بن عمارہ , ابوعوام , ابوعثمان

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا بْنُ يَحْيَی بْنِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ الْجَزَّارِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ سَلْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ فَقَالَ مِثْلَهُ فَقَالَ أَکْثَرُ جُنْدِ اللَّهِ قَالَ عَلِيٌّ اسْمُهُ فَائِدٌ يَعْنِي أَبَا الْعَوَّامِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْکُرْ سَلْمَانَ

نصر بن علی، علی بن عبد اللہ، زکریا بن یحیی بن عمارہ، ابوعوام، ابوعثمان سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ایسا ہی فرمایا کہ گزشتہ حدیث کے مثل۔ لیکن جنود کے بجائے جند اللہ فرمایا۔ علی بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ابوالعوام الجزار کا نام فائد تھا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے ابوالعوام سے ابوعثمان نہدی عن النبی کے طریق سے بیان کیا ہے اور سلمان کا ذکر نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں