سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 416

آبادی کے گدھوں کا گوشت کھانے کا بیان

راوی: عبداللہ بن ابی زیاد , عبیداللہ , اسرائیل , منصور , عبید بن ابی حسن , عبدالرحمن , غالب , بن ابجر ,

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عُبَيْدٍ أَبِي الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ غَالِبِ بْنِ أَبْجَرَ قَالَ أَصَابَتْنَا سَنَةٌ فَلَمْ يَکُنْ فِي مَالِي شَيْئٌ أُطْعِمُ أَهْلِي إِلَّا شَيْئٌ مِنْ حُمُرٍ وَقَدْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَابَتْنَا السَّنَةُ وَلَمْ يَکُنْ فِي مَالِي مَا أُطْعِمُ أَهْلِي إِلَّا سِمَانُ الْحُمُرِ وَإِنَّکَ حَرَّمْتَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ فَقَالَ أَطْعِمْ أَهْلَکَ مِنْ سَمِينِ حُمُرِکَ فَإِنَّمَا حَرَّمْتُهَا مِنْ أَجْلِ جَوَّالِ الْقَرْيَةِ يَعْنِي

عبداللہ بن ابی زیاد، عبیداللہ، اسرائیل، منصور، عبید بن ابی حسن، عبدالرحمن، غالب بن ابجر فرماتے ہیں کہ ہمیں ایک مرتبہ قحط لاحق ہو گیا تو میرے پاس اپنے گھر والوں کو کھلانے کے لئے سوائے چند گدھوں کے اور کچھ نہ تھا اور اس سے قبل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرما چکے تھے، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں قحط لاحق ہو گیا ہے اور میرے مال میں (گھر والوں کو کھلانے کے لئے سوائے چند فربہ گدھوں کے کچھ نہیں ہے آپ نے فرمایا کہ اپنے گھر والوں کو کھلاؤ اپنے موٹے گدھوں میں سے۔ اس لئے کہ میں نے بیشک اس لئے انہیں حرام کیا تھا کہ یہ بستی میں عموماً گھومتے رہتے ہیں۔

Narrated Ghalib ibn Abjar:
We faced a famine, and I had nothing from my property which I could feed my family ex except a few asses, and the Prophet (peace_be_upon_him) forbade the flesh of domestic asses. So I came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah (may peace be upon) , we are suffering from famine, and I have no property which I feed my family except some fat asses, and you have forbidden the flesh of domestic asses. He said: Feed your family on the fat asses of yours, for I forbade them on account of the animal which feeds on the filth of the town, that is, the animal which feeds on filth.

یہ حدیث شیئر کریں