مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کا بیان
راوی: ابو بکر بن ابی شیبہ , وکیع , عمر بن ذر , مجاہد , ابن رافع , بن خدیج ,
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَائَنَا أَبُو رَافِعٍ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ کَانَ يَرْفُقُ بِنَا وَطَاعَةُ اللَّهِ وَطَاعَةُ رَسُولِهِ أَرْفَقُ بِنَا نَهَانَا أَنْ يَزْرَعَ أَحَدُنَا إِلَّا أَرْضًا يَمْلِکُ رَقَبَتَهَا أَوْ مَنِيحَةً يَمْنَحُهَا رَجُلٌ
ابو بکر بن ابی شیبہ، وکیع، عمر بن ذر، مجاہد، ابن رافع بن خدیج سے مروی ہے کہ ان کے والد ابورافع حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک ایسے معاملہ سے منع فرما دیا جو ہمارے لئے آسان تھا لیکن اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہمارے لئے بہت زیادہ آسان ہے ہمیں منع فرما دیا۔ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے) اس بات سے منع فرما دیا کہ ہم سے کوئی اپنی زمین کے علاوہ کسی دوسری زمین میں زراعت کرے الاّ یہ کہ ایسی زمین میں زراعت کرے جسے کسی نے ہمیں ہدیہ کیا ہو۔
Narrated Rafi' ibn Khadij:
AbuRafi' came to us from the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade us from a work which benefited us; but obedience to Allah and His Apostle (peace_be_upon_him) is more beneficial to us. He forbade that one of us cultivates land except the one which he owns or the land which a man lends him (to cultivate).