سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 386

گوشت کھانے کا بیان

راوی: سعید بن منصور , ابومعشر , ہشام بن عروہ ,

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقْطَعُوا اللَّحْمَ بِالسِّکِّينِ فَإِنَّهُ مِنْ صَنِيعِ الْأَعَاجِمِ وَانْهَسُوهُ فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَيْسَ هُوَ بِالْقَوِيِّ

سعید بن منصور، ابومعشر، ہشام بن عروہ، اپنے والد عروہ، عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چھرے سے کاٹ کر نہ کھاؤ اس لئے کہ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے اور اسے دانتوں سے نوچ کر کھاؤ اس لئے کہ یہ طریقہ زیادہ لذت والا اور جلدی ہضم کرنے والا ہے۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Do not eat meat with a knife, for it is a foreign practice, but bite it, for it is more beneficial and wholesome.

یہ حدیث شیئر کریں