جلدی میں کھانے کے وقت ہاتھ دھونے کا بیان
راوی: احمد بن ابی مریم , سعید بن حکم , لیث بن سعید , خالد بن یزید , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا عَمِّي يَعْنِي سَعَيدَ بْنَ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ شِعْبٍ مِنْ الْجَبَلِ وَقَدْ قَضَی حَاجَتَهُ وَبَيْنَ أَيْدِينَا تَمْرٌ عَلَی تُرْسٍ أَوْ حَجَفَةٍ فَدَعَوْنَاهُ فَأَکَلَ مَعَنَا وَمَا مَسَّ مَائً
احمد بن ابی مریم، سعید بن حکم، لیث بن سعید، خالد بن یزید، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہاڑوں کی کسی گھاٹی کی جانب سے قضاء حاجت سے فارغ ہو کر سامنے تشریف لائے اور ہمارے سامنے ڈھال پر یا پیالہ پر کھجوریں رکھی ہوئی تھیں ہم نے آپ کو دعوت دی تو آپ نے ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں اور پانی کو چھوا تک نہیں۔
Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came out from the valley of a mountain where he had eased himself. There were some dried dates on a shield before us. We called him and he ate with us. He did not touch water.