کھانے سے قبل ہاتھ دھونے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , قیس , ابوہاشم , زادان , سلمان
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ زَاذَانَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ بَرَکَةَ الطَّعَامِ الْوُضُوئُ قَبْلَهُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَرَکَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوئُ قَبْلَهُ وَالْوُضُوئُ بَعْدَهُ وَکَانَ سُفْيَانُ يَکْرَهُ الْوُضُوئَ قَبْلَ الطَّعَامِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ ضَعِيفٌ
موسی بن اسماعیل، قیس، ابوہاشم، زادان، سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا تھا کہ کھانے کی برکت یہ ہے کہ اس سے قبل وضو کیا جائے میں نے اس کا تذکرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ کھانے کی برکت اس سے قبل اور اس کے بعد وضو کرنے میں ہے۔ حضرت سفیان ثوری کھانے سے قبل وضو کرنا پسند نہیں فرماتے تھے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ حدیث قوی نہیں ہے۔
Narrated Salman al-Farsi:
I read in the Torah that the blessing of food consists in ablution before it. So I mentioned it to the Prophet (peace_be_upon_him). He said: The blessing of food consists in ablution before it and ablution after it.