نکاح کے بعد ولیمہ کرنا مستحب ہے
راوی: مسدد , قتیبہ بن سعید , حماد , ثابت
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ ذُکِرَ تَزْوِيجُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَيْهَا أَوْلَمَ بِشَاةٍ
مسدد، قتیبہ بن سعید، حماد، ثابت سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت جحش (ام المومنین) کے نکاح کا ذکر آیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نہیں دیکھا کہ حضور اکرم نے اپنی ازواج میں سے کسی کا ایسا ولیمہ کیا ہو جیسا حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح کے بعد کیا تھا۔ آپ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا تھا۔