دعوت قبول کرنے کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ابوزبیر , جابر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دُعِيَ فَلْيُجِبْ فَإِنْ شَائَ طَعِمَ وَإِنْ شَائَ تَرَکَ
محمد بن کثیر، سفیان، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جسے دعوت دی جائے اسے چاہیے کہ قبول کرے، پھر اگر چاہے تو کھانا کھائے اور چاہے تو چھوڑ دے۔ (لیکن حاضر ضرور ہو)۔