سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ پینے کا بیان ۔ حدیث 326

کھڑے کھڑے پانی پینے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , مسعر بن کدام , عبدالملک , بن میسرہ , نزال بن سبرہ ,

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ مِسْعَرِ بْنِ کِدَامٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ النَّزَّالِ بْنِ سَبُرَةَ أَنَّ عَلِيًّا دَعَا بِمَائٍ فَشَرِبَهُ وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رِجَالًا يَکْرَهُ أَحَدُهُمْ أَنْ يَفْعَلَ هَذَا وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ مِثْلَ مَا رَأَيْتُمُونِي أَفْعَلُهُ

مسدد، یحیی، مسعر بن کدام، عبدالملک، بن میسرہ، نزال بن سبرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی نے پانی منگوایا اور اسے کھڑے کھڑے پی لیا پھر فرمایا کہ بعض لوگوں میں سے کوئی اس طرح کرنے کو مکروہ سمجھتا ہے اور بیشک میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے اسی طرح جیسا کہ تم لوگوں نے مجھے دیکھا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں