شہد پینے کا بیان
راوی: حسن بن علی , ابواسامہ , ہشام ,
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَائَ وَالْعَسَلَ فَذَکَرَ بَعْضَ هَذَا الْخَبَرِ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ أَنْ تُوجَدَ مِنْهُ الرِّيحُ وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَتْ سَوْدَةُ بَلْ أَکَلْتَ مَغَافِيرَ قَالَ بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا سَقَتْنِي حَفْصَةُ فَقُلْتُ جَرَسَتْ نَحْلُهُ الْعُرْفُطَ نَبْتٌ مِنْ نَبْتِ النَّحْلِ قَالَ أَبُو دَاوُد الْمَغَافِيرُ مُقْلَةٌ وَهِيَ صَمْغَةٌ وَجَرَسَتْ رَعَتْ وَالْعُرْفُطُ نَبْتٌ مِنْ نَبْتِ النَّحْلِ
حسن بن علی، ابواسامہ، ہشام سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میٹھی چیز اور شہد کو بہت پسند فرماتے تھے آگے مذکورہ بالا حدیث کا کچھ حصہ بیان کیا اور یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بڑی ہی ناگوار گزرتی کہ آپ سے بدبو آئے۔ اور اسی حدیث میں یہ ہے کہ حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بلکہ آپ نے مغافیر کھایا ہے۔ تو آپ نے فرمایا کہ نہیں میں نے تو شہد پیا ہے۔ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھے پلا دیا تو میں نے کہا کہ اس شہد کی مکھی نے (جس سے یہ شہد نکلا ہے) غرفط ایک گھاس ہوتی ہے جسے شہد کی مکھی چوستی ہے کو چاٹ لیا ہوگا۔ (اسی بناء پر آپ کے منہ سے بدبو آ رہی ہے)۔