پچھنے لگوانے کی اجرت کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , حمید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ قَالَ حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ
قعنبی، مالک، حمید، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ابوطیبہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پچھنے لگائے اور آپ نے اس کے لئے ایک صاع کھجور دینے کا حکم فرمایا اور اس کے آقاؤں کو حکم دیا کہ اس کے خراج میں سے کمی کر دیں۔