شراب کے برتنوں کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , سفیان , منصور , سالم بن ابی جعد , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْأَوْعِيَةِ قَالَ قَالَتْ الْأَنْصَارُ إِنَّهُ لَا بُدَّ لَنَا قَالَ فَلَا إِذَنْ
مسدد، یحیی، سفیان، منصور، سالم بن ابی جعد، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بعض برتنوں میں پینے سے منع فرمایا تو انصار کے لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے تو ان میں پئے بغیر چارہ نہیں(کہ ان علاوہ دوسرےبرتن ہمارے پاس نہیں) تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پس اگر ایسا ہے تو نہیں۔ (یعنی یہ نہی تمہارے لئے نہیں تمہیں اس سے استثناء ہے)۔